اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب

0
368

بالی ووڈ کی خوربرو سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف سٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرچوٹ لگ گئی تھی۔

اسی سے متعلق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔ جیکولین نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here