پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کی فیس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیرا کی جانب سے عدالتی حکم نامے کی روشنی میں جاری نوٹیفیکیشن میں کہاگیاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے وصول کردہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسں تعطیلات کے بعد کے دورانیے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق ایڈجسٹ کر لیں جائیں، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی کو معلوم ہوا ہے کہ چند نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین سے گرمیوں کی تعطیلات کی فیس طلب کی گئی ہیں جبکہ عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ماہانہ فیس اور دیگر چارجز لینے سے منع کیا تھا۔