کرتار پورہ فوڈ اسٹریٹ۔افطار سے سحر تک میلے کا سماں

0
1378

راولپنڈی میں ایسی فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں عام دنوں میں تو رش رہتا ہی ہے مگر ماہ رمضان میں افطار سے سحر تک دور دور سے لوگ یہاں مزے مزے کے روایتی پکوان کھانے آتے ہیں۔جو خاص طور پر رمضان کے لیے ہے اور یہاں میلے کا سا سماں ہوتا ہے۔

یہ جگ مگ کرتا بازار ہے کرتار پورہ راولپنڈی، جہاں سجی ہے رمضان فوڈ اسٹریٹ، جو پچھلے سالوں کی نسبت اس بار بھی اپنے عروج پر ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں لاہور جیسا ماحول ہے، ہر چیز مل رہی ہے ہم دوست مل کر یہاں آجاتے ہیں اور سحری تک انجوائے کرتے ہیں۔

افطاری سے لے کر سحری تک اس فوڈ اسٹریٹ میں سیکیورٹی کا سخت انتظام ہوتا ہے اور پولیس یہاں آنے والوں کو چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیتی ہے۔

یہاں چھوٹے بڑے پائے، مرغ چنے، پٹھورے سمیت انواع و اقسام کے لذیذ کھانے ہیں تو ساتھ منفرد قسم کی چٹنیاں بھی ہیں۔
یہاں چھوٹے بڑے پائے، مرغ چنے، پٹھورے سمیت انواع و اقسام کے لذیذ کھانے ہیں تو ساتھ منفرد قسم کی چٹنیاں بھی ہیں۔
نمکین اور میٹھی لسی بھی ملتی ہے تو نان کی بھی کئی قسمیں ہیں۔
رمضان فوڈ اسٹریٹ میں کھانا پکانے کے ماہر لاہور اور گوجرانوالا سے ہر سال خاص طور پر آتے ہیں، جو بہترین کھانے پکاتے ہیں۔
کاریگروں کا کہنا ہے کہ ہر سال گوجرانوالا سے آتے ہیں، ہر قسم کا کھانا ہے اور قیمت بھی مناسب ہے۔
افطاری سے لے کر سحری تک یہاں میلے کا سا سماں ہوتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں لاہور جیسا ماحول ہے، ہر چیز مل رہی ہے ہم دوست مل کر یہاں آجاتے ہیں اور سحری تک انجوائے کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here