ملکی تاریخ کے مہنگے ترین عام انتخابات،21 ارب کے اخراجات کا تخمینہ

0
1185

ملک میں 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہونگے۔2018 کے انتخابات میں 21 ارب سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن کی نسبت 425 گنا زیادہ اخراجات ہونگے۔ 2013 کے انتخابات میں 4 ارب 73 کروڑ 9 لاکھ 47 ہزار 802 روپے اخراجات آئے تھے۔2008 کے عام انتخابات پر 1 ارب 84 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 560 روپے خرچ آئے تھے۔2002 کے انتخابات پر 1 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ 39 ہزار 773 روپے کے اخراجات آئے تھے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق “ملک میں فی آدمی٬ فی ووٹ “کی پہلی الیکشن 1970 کے انتخابات میں 4 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے تھے۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کا الیکشن کمیشن نے 21 ارب روپے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here