ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

0
1189

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب اسٹیٹ بینک کے کراچی میں ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے شرکت کی.

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے وقف کر دی تھی جس کے باعث پاکستان خطے میں اس مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یادگاری سکے کا اجراء منفرد اقدام ہے جو ماضی میں قائد اعظم، علامہ اقبال، فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی جیسے عظیم لوگوں کے اعزاز میں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here