خیبرپختونخوا میں ہر چوتھا بچہ تعلیم سے حروم

0
1115

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی کے کا ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا۔

صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے پی حکومت نے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے کروایا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کا تقریباً ہر چوتھا بچہ سکول سے باہر ہے۔ اس وقت 60 لاکھ 17 ہزار بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 18 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 23 فیصد ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار بچیاں اور چھ لاکھ 12 ہزار لڑکے ہیں۔
خیبرپختونخوا

ان بچوں میں 11 لاکھ 52 ہزار ایسے بچے بھی شامل ہیں جو زندگی میں کبھی سکول نہیں جا سکے۔ چھ لاکھ 48 ہزار بچے سکول میں داخل تو ہوئے اور بعد میں سکول چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی بڑی وجوہات میں غربت، سکولوں کا دور ہونا اور تعلیم سے لگاؤ نہ ہونا شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here