آئنس ٹائن سے پہلے پیدا ہونے والا جاپانی آج بھی حیات

0
864

112 برس کے جاپانی شہری ماسازو نوناکا کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قراردے دیاگیا ہے۔ نوناکا ایلبرٹ آئنسٹائن کی پیدائش سے کچھ ماہ پہلے پیدا ہوئے تھے۔

ماسازو نوناکا 25 جولائی 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔گینس ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں عمر رسیدہ شخص ہونے کا عہدہ ہسپانیہ کے فرانسیسکو اولیویرا کے انتقال کے بعد ملا ہے۔ اولیویرا 113 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

نوناکا اپنی جوانی میں زراعت اور بڑھئی کا کام کرتے تھے۔ یہ ٹوکیو سے نو سو کلومیٹر دور ہوکائیدو جزیرے میں رہائش پذیر رہے جبکہ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹوں تھیں۔

نوناکا کو میٹھا کھانے اور گرم پانی میں نہانا پسند ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دنیا میں سب سے طویل عمر پانے والے شخص کی عمر 122 سال تھی، جو فرانس کے شہری تھے۔ وہ 1997 میں فوت ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here