اوگرا کی تجویز مسترد،اس ماہ بھی پیٹرول سستا نہ ہوسکا

0
41

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستاکردیاگیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 6 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےفی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے پر برقرار ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 65 روپے 29 پیسے ہی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک کیلئے ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔جسے مسترد کردیا گیا۔اوگرا نے حکومت سےتجاویز میں کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here