تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ،چھوٹے اداروں کا فیصلہ 15 ستمبر کو ہو گا

0
14

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے ہائر ایجوکیشن ادارے، کالجز اور جامعات کھل جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ اسکولوں کی نویں اور دسویں کلاسز کھولنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہہ ’15 ستمبر سے جتنے بھی ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے یعنی جامعات اور پروفیشنل کالجز کھل جائے گے، اس کے علاوہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی بھی اجازت ہوگی’۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کی نگرانی کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے 7 دن بعد دوبارہ جائزہ لینے کے بعد 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کھل جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here