فیفا ورلڈ کپ:مخالف کھلاڑی نے اپنے ہی خلاف گول کردیا،ایران فاتح

0
1138

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے تیسرے میچ میں ایران نے مراکش کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر تھا کہ کھیل کے بالکل آخری وقت میں مراکش ہی کے کھلاڑی کی ہیڈ سے گیند گول میں چلی گئی اور کھیل ختم ہونے تک ایران کی برتری برقرار رہی۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک گول سے شکست دی تھی۔

مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں سمجھتی جاتی ہیں جو آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئیں جس میں اسپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here