کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ،تین افراد جاں بحق

0
445

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک لیویز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

ایس ایچ او خلیل بگٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سریاب کے علاقے میں فائرنگ سے 1 لیویز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکار کا تعلق سبی اور دیگر 2 افراد کا تعلق کوئٹہ سےتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here