فرانس میں مشہور کن فلم فیسٹول میں خواتین فنکاروں، ہدایتکاروں اور پرڈیوسرز نے اپنا امیج ماضی کے مقابلے میں بہت بلند کیا ہے۔
اسی طرح رواں برس پاکستان سے ماہرہ خان بھی خاص طور پر فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کے پاکستانی ترجمان کے طور پر کن بھیجی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی خاتون اداکارہ اس میلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ کن فلم فیسٹول میں بھارت سے ایشوریا رائے، ملکہ شراوت، دیپکا پڈکون اور سونم کپور جلوہ افروز ہو چکی ہیں.
’کن فیسٹول‘ میں2018ء میں خواتین کی جنسی استحصال کے خلاف شروع عالمی موومنٹ #می ٹو کی شدت کو محسوس کیا جا رہا ہے۔
رواں برس کن فلم فیسٹول میں خواتین ٹیم کی تیار کردہ بھاری بجٹ کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئی پروڈکشن کے اعلانات بھی کیے گئے۔ ان میں سے ایک کا اعلان جمعرات دس مئی کو امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر جیسیکا چیسٹین نے پچھتر ملین ڈالر سے تخلیق کی جانے والی فلم کی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا۔
اس ڈریم ٹیم میں پینلوپے کروز، ماریون کوٹیلار اور لُوپیٹر نیونگو شامل ہیں۔ اداکارہ لُوپیٹو نیونگو کو حال ہی میں ’بلیک پینتھر‘ کی ریلیز کے بعد بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ہے۔ جیمز بانڈ اسٹائل کی اس فلم کا نام ’ 355 ‘ تجویز کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایران کی مشہور اداکارہ گلِ شیفتہ فرحانی کی فلم ’گرلز آف دی سن‘ کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔















