دنیا کا وہ مقام جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سب سے تیز

0
444

شمالی یورپ میں بحیرہ بالٹک اور فن لینڈ کی خلیج کے کنارے پر واقع چھوٹا سا ملک ایسٹونیا دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

اسٹونیا میں نہ صرف تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت ہے بلکہ پورے ملک میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے اور یہاں کا لگ بھگ سارا نظام ہی انٹرنیٹ سے منسلک ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق ایسٹونیا میں اتنی کمپنیاں ہیں جتنی امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سلی کان ویلی میں بھی نہیں ہیں۔ یہاں الگ الگ شعبہ جات میں 600 آن لائن سروسز موجود ہیں۔

ایسٹونیا میں 1997 میں ای گورننس کا سسٹم نافذ کیا گیا جس کے بعد سنہ 2000ءمیں یہاں ٹیکس وصولی کو آن لائن کردیا گیا۔ یہاں 2002 میں ڈیجیٹل آئی ڈی، 2005 میں الیکٹرانک ووٹنگ، 2008 میں ای ہیلتھ اور 2014 میں ای ریزیڈنسی کا سسٹم متعارف کرایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here