موٹروے پر بوکس فارمیشن اور ہیوی بائیکس

0
36

موٹروے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی چار ہیوی بائیکس کوخصوصی آپریشن (بوکس فارمیشن )کے ذریعہ قبضے میں لے کر موٹرسائیکل سوار ملزمان کوحراست میں لے لیا ۔موٹروے پولیس کے مطابق
ایم ون موٹروے ترنول انٹرچینج سے چار ہیوی بائیک غیر قانونی طور پر موٹروے پر داخل ہوئیں جنہیں موٹروے پولیس نے متعدد بار رکنے کا اشارہ کیا ۔لیکن موٹر سائیکل سوار انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل بھگاتے رہے ۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی بوکس فارمیشن کے ذریعے چاروں موٹر سائیکلوں کو صوابی کے قریب روک لیا گیا۔بوکس فارمیشن میں تین سے چار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں جو ٹارگٹ گاڑی کو گھیرا ڈال کر روک لیتی ہیں ۔
موٹر وے پولیس نے چاروں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری جرمانہ کیا اور انہی صوابی کیمپ منتقل کردیا۔چاروں ہیوی بائیک بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here