فلم پدماوت کے ملبوسات،صبا نے شو لوٹ لیا

0
1178

بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے .جس پر پاکستان میں ہی نہیں سرحد پاربھارت میں بھی صبا قمر کے چرچے ہیں۔ اور، اسی لئے جب پدماوت جیسی سپرہٹ فلم کے ڈریس ڈیزائنرز نے پاکستان کا رخ کیا تو صبا قمر ریمپ کے لئے ان کی پہلی پسند ٹہریں۔

کراچی میں تین روز کے لئے روشنیوں، رنگوں اور خوشبوؤں سے سجے فیشن شو ’شان پاکستان‘ میں شریک ہونے بھارت کے مشہور ڈیزائنرز رمپل اینڈ ہرپیت نرولا آئے تو صبا قمر نے ان کے ملبوسات میں ’شو اسٹار‘ بن کر میلہ ہی لوٹ لیا۔

دماوت‘ میں شاندار ملبوسات تخلیق کرنے والے رمپل اینڈ ہرپیت نرولا کے شاہانہ لباس میں معروف پاکستانی ڈیزائنر عاصم جوفا کی جیولری پہنے صبا قمر ریمپ پر آئیں تو شو ہی لوٹ لیا۔

جس پر صبا قمر نے کہنا تھا کہ ‘’شان پاکستان میں پدماوت کے ذیزائنرز کے ملبوسات میں شو اسٹار بننا شاندار تجربہ تھا۔

پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والے ہرپیت اور رمپل نے کہا کہ”ہماری جڑیں پاکستان میں ہیں۔ ہمارے بزرگ متحدہ پنجاب میں رہتے تھے اور بنیادی طور پر ہم گوجرانوالہ کے ہیں۔ پاکستان آکر جو محبت، پیار، اپنائیت اورگرم جوشی ملی وہ غیر معمولی ہے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here